Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یو اے ای کے وزیرخارجہ کے بیان پر چودھری نثار کا سخت ردعمل

یو اے ای کے وزیرخارجہ کے بیان پر چودھری نثار کا سخت ردعمل
April 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیرکی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں پاکستان قبول نہیں کرتا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم غیرت مند ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کی عوام کے لئے بھی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں تاہم اماراتی وزیر دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں سفارتی آداب کے منافی ہے اور پاکستان اس قسم کی کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر ڈاکٹر انور محمود گرگاش نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کے مبہم بیان پر اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بنگلہ دیش کی صورتحال نظر نہیں آتی جہاں 45 سال پرانےکیسوں میں ضعیف شہریوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ  بنگلا دیش میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر میری پاکستانیت خون کے آنسو روتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔