واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔
خالد بن سلمان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ مذاکرات افغانستان میں سترہ سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ اس تنازع کے حل کے لئے کثیر الجہتی مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا سعودی عرب امریکا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کام کرتا رہے گا۔ افغان امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ہو گا۔ افغان امن مذاکرات میں یو اے ای اہم کردار ادا کر رہا ہے۔