Sunday, September 25, 2022

یو اے ای حکومت نے پاکستانی مزدوروں کو فوقیت دینے بارے یقین دہانی کرائی، زلفی بخاری

یو اے ای حکومت نے پاکستانی مزدوروں کو فوقیت دینے بارے یقین دہانی کرائی، زلفی بخاری
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ یو اے ای حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو فوقیت دی جائے گی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کی یو اے ای کے وزیر افرادی قوت نصیربن ثانی سے ملاقات ہوئی۔ یواےای کے وزیر نصیر بن ثانی نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت کی گئی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو اورسیز پاکستان واپس آئے ہیں ان کی نوکریوں کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یو اے ای کے وزیر نصیر بن ثانی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، تعلقات کو مزید مضبوط بنایاجائیگا، پاکستانی لیبر کا تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔