Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یو ایف سی فائٹنگ چیمپئن شپ، برازیلین باکسر کے تابڑ توڑ مکوں سے امریکی حریف کا دانت ٹوٹ گیا

یو ایف سی فائٹنگ چیمپئن شپ، برازیلین باکسر کے تابڑ توڑ مکوں سے امریکی حریف کا دانت ٹوٹ گیا
May 15, 2020
فلوریڈا (92 نیوز) امریکا میں یو ایف سی فائٹنگ چیمپئن شپ کے میچ میں برازیلین باکسر کے تابڑ توڑ مکوں سے امریکی باکسر کا دانت ٹوٹ گیا، انتھونی اسمتھ نے چپکے سے ٹوٹا دانت ریفری کے حوالے کرکے فائٹ جاری رکھی۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تماشائیوں سے خالی جیکسن ولا ایرینا فلوریڈا میں یوایف سی فائٹنگ چیمپئن شپ جاری،امریکی باکسر انتھونی اسمتھ اور برازیلین باکسر گلوور ٹیکشیرا کے درمیان  مکے بازی کا زبردست مقابلہ ہوا۔ گلوور ٹیکشیرا کے تابڑ توڑمکوں کی وجہ سے چوتھے راؤنڈ میں انتھونی اسمتھ کا دانت ٹوٹ گیاجسے انہوں نے چپکے سے ریفری کو پکڑا دیا، تاہم ریفری جیسن ہرزوگ نے اس کے باوجود مقابلہ جاری رکھا۔ انتھونی اسمتھ کو دانت ٹوٹنے کے باوجودفائٹ جاری رکھنا پڑی، انہوں نے بریک کے دوران اپنے کوچ کو دانت میں گڑبڑ کے حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا۔ برازیلین باکسر گلوور نے پانچویں راؤنڈ میں انتھونی اسمتھ کو ناک آؤٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔