Saturday, February 4, 2023

یو ایس جونیئرانٹرنیشنل اسکواش،حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس جونیئرانٹرنیشنل اسکواش،حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے
نیو یارک ( 92 نیوز) یوایس جونیئرانٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کر دیا۔ انڈر15 کیٹیگری  کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو شکست  دیکر فائنل  کی ٹکٹ کٹوالی ۔ فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ امریکا کے کارنے ٹیڈ سے ہوگا ۔