Thursday, February 9, 2023

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،راجر فیڈرراور ماریہ شراپوا کا شاندارآغاز

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،راجر فیڈرراور ماریہ شراپوا کا شاندارآغاز
نیو یارک ( 92 نیوز) یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر اور  ماریہ شرپوا نے شاندار آغاز  کردیا ،دونوں نےہی اوپننگ میچز جیت لیے ،راجر فیڈرر نے  جاپان کے نیشی اوکا  کے ارمان خاک میں ملائے تو شراپوا نے سوئس کھلاڑی  شینڈر کو مات دے دی۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دلچسپ ایونٹ جاری  ہے ،  پہلے راؤنڈ میں بھی زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے ۔سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا  اور اوپننگ میچ میں جاپان کے نیشی اوکا کے خواب چکنا چور کیے۔ سوئس اسٹار آغاز سے اختتام تک چھائے رہے،فیڈرر نے چھ دو،چھ دو،اور چھ چار سے میدان مارا ۔ خواتین کی کیٹیگری میں روس کی ماریہ شرپواسوئی ہوئی فارم کو جگانے کے لیے پرعزم دکھائی دیں ،پہلے ہی میچ میں سوئٹزرلینڈ کی شینڈر کو ہرا دیا، شراپوا  نے چھ دو ،سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔