Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یو ایس اوپن میں پہلے ہی روز اپ سیٹس کا آغاز، کائی نیشی کوری کو شکست

یو ایس اوپن میں پہلے ہی روز اپ سیٹس کا آغاز، کائی نیشی کوری کو شکست
September 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹینس سیزن کا آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن نیویارک کے ہارڈ کورٹس پر شروع ہو گیا۔ ایونٹ کے پہلے روز ہی اپ سیٹس کے سلسلے کا بھی آغاز ہوا اور کئی سیڈڈ پلیئرز پہلے ہی راونڈ سے باہر ہو گئے۔ دو ہزار چودہ میں یو ایس اوپن کے فائنلسٹ کائی نیشی کوری کو فرانس کے بینوئٹ پائر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بینوئٹ نے چھے چار، تین چھے، چار چھے، سات چھے اور چھے چار سے کامیابی حاصل کی۔ سربیا کی سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ کو سلوواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا کے ہاتھوں شکست ہوئی، ڈومینیکا چھے تین، تین چھے اور چھے تین سے کامیاب رہیں۔ سرینا ولیمز کے خلاف میچ میں روس کی ویٹالیا دوسرے سیٹ میں ان فٹ ہو کر دستبردار ہو گئیں، یوں سرینا ولیمز نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے برازیل کے جاوا ساوزا کو چھے ایک چھے ایک اور چھے ایک سے شکست دی۔ رافیل نڈال نے کروشیا کے بورنا کورچ کے خلاف کامیابی حاصل کی، وہ چھے تین، چھے دو، چار چھے اور چھے چار سے دوسرے مرحلے میں پہنچے۔