Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یو ایس اوپن سنو بورڈنگ چیمپئن شپ،مردوں میں جاپان کے ہیرانو فاتح قرار

یو ایس اوپن سنو بورڈنگ چیمپئن شپ،مردوں میں جاپان کے ہیرانو فاتح قرار
March 11, 2018

کلوراڈو( 92 نیوز) یو ایس اوپن سنو بورڈنگ چیمپئن شپ  جاری ہے ۔مردوں میں جاپان کے ہیرانو ،خواتین میں امریکا کی کولے کِم  کامیاب ،فاتح کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئے  ۔

یو ایس اوپن سنو بورڈنگ چیمپئن شپ میں برفیلے میدانوں پر کھلاڑیوں نے خوب کمال دکھایا۔پھرتیلا انداز،تیز رفتاری ،اورٹائٹل  جیتنے کی لگن،مردوخواتین سنو بورڈرز نے سب کی توجہ سمیٹ لی ۔

مردوں میں جاپان کے ہیرانو  نے  ہم وطن راہیبو کو مات دی ،ہیرانو  نے 89.62 پوائنٹس اسکور کیے ۔ خواتین کی کیٹیگری میں امریکا کی کولے کِم چھائی رہی ،اسٹار سنوبورڈر  کے پوائنٹس کی تعداد 85.87  ہو گئی۔

شاندار جیت کیساتھ فاتح کھلاڑی ٹائٹل جیتنے  کے قریب پہنچ گئے۔