Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یو ایس اوپن : اینڈی مرے، راجرر فیڈرر اور سٹین وارنکا پہلے راﺅنڈ میں کامیاب

یو ایس اوپن : اینڈی مرے، راجرر فیڈرر اور سٹین وارنکا پہلے راﺅنڈ میں کامیاب
September 2, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں اینڈی مرے، راجر فیڈرر اور سٹین وارنکا نے پہلے راونڈ کے میچز جیت لئے۔ نیویارک کے ہارڈ کورٹس پر جاری میگا ایونٹ میں برطانیہ کے تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے نِک کرگیاس کو شکست دی۔ وہ سات پانچ، چھ تین، چار چھ اور چھ ایک سے دوسرے مرحلے میں پہنچے۔ سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو اور سیکنڈ سیڈ راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر کو ہرایا، ان کی فتح کا اسکور چھ ایک چھ دو اور چھ دو رہا۔ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس وارنکا نے سپین کے البرٹو راموس کو ٹھکانے لگایا۔ انہوں نے سات پانچ، چھے چار اور سات چھے سے اگلے مرحلے میں قدم رکھا۔ خواتین میں رومانیہ کے سمونا ہالیپ نے بھی دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ تھرڈ سیڈ سمونا نیوزی لینڈ کی مرینا ایراکووچ کے زخمی ہو کر میچ سے دستبردار ہونے پر اگلے مرحلے میں پہنچیں۔