یوکرین میں فون چارج کرنے کیلئے دنیا کا پہلا سولر پاور درخت نصب کر دیا گیا
کیف (ویب ڈیسک) شمسی توانائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کیلئے یوکرین میں پہلا سولر پاور درخت نصب کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دوران سفر کئی لوگوں کے موبائل چارج نہ ہونے کے سبب بند ہوجاتے ہیں جس سے انہیں رابطے میں مشکلات کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔
اس مشکل کا حل یوکرین میں ٹیکنالوجی ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ یوکرین کے علاقے تیرنوپیل میں ملک کا پہلا سولر پاور درخت نصب کردیا گیا ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔