یوکرائن کے معاملے پر یورپی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے یوکرائن کے معاملے پر یورپی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ روس جارحیت نہ کر سکے۔ جامع اقدامات سے پیوٹن وہ سب نہیں کر سکیں گے جن کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بائیڈن پیوٹن پر واضح کردیں گے کہ امریکا جارحیت کی صورت میں روس کیخلاف اٹھ کھڑا ہو گا۔