یوکرائن کے معاملے میں بہتری تک ماسکو کو گروپ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا ، اینگلا مرکل
اوٹاوا (92 نیوز) جرمن چانسلر اینگلامرکل نے کہا کہ یوکرائن کے معاملے میں بہتری تک ماسکو کو گروپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا ہے۔
کینیڈا کی میزبانی میں امریکا، فرانس، جرمنی ،اٹلی ،برطانیہ ،اور جاپان پر مشتمل جی سیون ممالک کا سربراہی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں پر اضافی محصولات اور روس کی جی سیون میں شمولیت پر بات کی گئی ۔
جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے دوبارہ گروپ کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا ۔
اینگلا مرکل نے کہا کہ کریمیا کا معاملہ حل ہونے تک روس کو شامل نہیں کیا جا سکتا ۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ماسکو کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
دو ہزار چودہ میں کریمیا پر قبضے کے بعد روس کو گروپ سے بے دخل کر دیا تھا۔