Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوکرائن: جنگ زدہ علاقوں کو خودمختاری دینے پر عوام نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

یوکرائن: جنگ زدہ علاقوں کو خودمختاری دینے پر عوام نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا
September 1, 2015
کیف (ویب ڈیسک) یوکرائنی عوام دونیستک اورلوہانسک کو مزید خود مختاری دینے پر برہم ہو گئے۔ پارلیمنٹ کے باہر پرتشدد مظاہروں کے دوران نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں مظاہرین نے نیشنل گارڈز پر کریکر اور پٹرول بم پھینکے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ارکان پارلیمنٹ نے روس نواز باغیوں کے زیر قبضہ دونیستک اور لوہانسک کو مزیدخود مختاری دینے کے حق میں ایک انتہائی شور شرابے والے اجلاس میں ووٹ ڈالے۔ جیسے ہی دو سو پینسٹھ ارکان پارلیمان نے ان اصلاحات کی حمایت میں ووٹ ڈالا تو پارلیمنٹ کے باہر مظاہروں میں شدت آگئی۔ یوکرائن کے وزیر داخلہ آرسین آواکوف کا کہنا ہے کہ تیس افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔