Tuesday, August 9, 2022

  یوکرائنی باکسر ولادیمیر کلٹشکو مسلسل نویں سال ناقابل شکست

   یوکرائنی باکسر ولادیمیر کلٹشکو مسلسل نویں سال ناقابل شکست
کیو(سپورٹس ڈیسک)ڈاکٹر اسٹیل ہیمر کے نام سے معروف یوکرائنی باکسر ولادی میر کلٹشکو  مسلسل نویں سال بھی ناقابل شکست ہیں۔ انہوں نے امریکا کے برائنٹ جیننگز کو شکست دے کر لگاتار اٹھارہویں بار اپنے ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔ نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے مقابلے میں ناقابل شکست چیلنجر برائنٹ جیننگز نے ولادی میر  کا جم کر مقابلہ کیا لیکن ان کی پہلی شکست یوکرائنی باکسر کے ہاتھوں لکھی تھی۔ ولادی میر کے زور دار مکوں نے انہیں پوائنٹس ٹیبل پر فتح دلائی،  اڑتیس سالہ یوکرائنی باکسر گزشتہ نو سال سے ناقابل شکست ہیں اور باکسنگ کی دنیا کے چاروں ہیوی ویٹ ٹائٹلز کے مالک ہیں۔