Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوٹیوب سٹار کو عربی بولنے پر جہاز سے اُتار دیا گیا

یوٹیوب سٹار کو عربی بولنے پر جہاز سے اُتار دیا گیا
December 22, 2016

لندن (ویب ڈیسک) چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر سارے معاملے کی ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق آدم صالح یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ آدم صالح اپنی والدہ کے ہمراہ لندن سے نیویارک جانے والی ایک پرواز میں سوار تھے۔

اس دوران انہوں نے اپنے والدہ سے عربی میں کچھ بات کی تو پاس ہی بیٹھی ایک اور خاتون نے انہیں مشکوک سمجھ کر جہاز کی عملے کو شکایت کر دی۔ اس شکایت پر جہاز کے عملے نے انہیں پرواز سے نیچے اتار دیا۔ اس سارے عرصے کے دوران یوٹیوب سٹار آدم صالح جہاں اپنی صفائیاں بیان کرتے رہے وہیں اس سارے واقعے کی فوٹیج بناتے رہے۔

صرف تین گھنٹے میں ان کی پوسٹ کو ایک لاکھ بیس ہزار مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے ان کی پوسٹس کو فیس بک پر دیکھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔