Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
June 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز بھی مہنگے ہو گئے۔ چینی اور 50 سے زائد برینڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ صابن اور فیشل کریم 20 روپے تک مہنگی ہو گئیں۔ چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت 69 روپے بڑھ کر 72 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ 50سے زائد مختلف برینڈڈ کے شیمپو ، صابن، کریم کی قیمت میں بھی 20 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ایم ایل جار کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔ 217 روپے کی کریم کا جار 227 روپے کا ہو گیا ہے۔ مختلف برینڈز کے صابن کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صابن کی قیمت میں ایک سے دو روپے تک اضافہ ہوا۔ 400 ایم ایل شمپو 20 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ 400 ایم ایل کا برینڈڈ شیمپو 374 روپے سے بڑھ کر 394 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 200 ایم ایل شیمپو پر 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔