Tuesday, December 6, 2022

یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود اشیاء بھی مہنگی ہونے لگیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود اشیاء بھی مہنگی ہونے لگیں
لاہور ( 92 نیوز) حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز  پر جہاں اشیاء خورونوش  کی سپلائی ممکن نہ ہو سکی وہیں یوٹیلٹی اسٹورز  پر موجود اشیا مہنگی ہونے لگیں۔ ماہ مقدس اور عید الفطر گزر گئی ، اب تو عید الاضحی  کی آمدآمد ہے مگریوٹیلٹی اسٹورز کی حالت میں کوئی تبدیلی نہ آئی ،  شہر کے متعدد اسٹورز پر   خالی ریکس خریداروں کو منہ  چڑانے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستی اشیاء خریدنے کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرتے ہیں مگر حکومتی عدم توجہ کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر جہاں اشیا کی قلت ختم نا ہو سکی وہی رہی سہی کسر مہنگائی نے نکال دی ہے، جس پر عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں ۔