Monday, November 28, 2022

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم کرنے کااعلان

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم کرنے کااعلان
اسلام آباد ( 92 نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے حکومت سے مذاکرات طے پا گئے ،  ملازمین نے چوتھے روز دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے  دھرنے کے چوتھے روز  حکومت سے مذاکرات طے پا گئے ۔ حکومت نے ملازمین کے چار مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد ملازمین نے بھی  دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ حکومت کی جانب سے  یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی ، گزشتہ ادوار میں بڑھائےگئے 10 فیصد الاؤنسز دینے ، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور ہاؤس رینٹ  کے مطالبات تسلیم کئے گئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ   حکومت کی جانب سے 5 مطالبات کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی دھرنا ختم کردیں گے ۔