یوٹرن لینے والے لیڈر پر کون سا ملک کا اعتبار کرے گا،سید خورشید شاہ

سکھر( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ یوٹرن لینے والے لیڈر پر کون سا ملک کا اعتبار کرے گا،اس قسم کے سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ۔
وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے پیپلزپارٹی کے جیالے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ 70 فیصد وہی لوگ ہیں جو پرویز مشرف کے ساتھ تھے،عمران خان اور ڈکٹیٹروں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں،ضیاالحق کچھ نہیں کرسکاتو یہ کیا کر یں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہا جس دن ہم حکومت کے پیچھے لگ گئے تو حکومت بچ نہیں سکے گی۔