یووینٹس نے مسلسل نویں بار اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
روم ( 92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس نے اپنے نام کرلیا، یووینٹس نے مسلسل نویں بار اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا ،یو وینٹس نے سیمپڈوریا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
یووینٹس کی ٹیم نے پہلے ہاف سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔
دوسرے ہاف میں سیمپڈوریا کی ٹیم نے واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی اور یووینٹس کی جانب سے برنارڈیسکی نے 67 ویں منٹ میں گول داغ کر یووینٹس کی برتری دو صفر کر دی۔
میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور یووینٹس کی ٹیم نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔