Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ثقافتی میلے کا انعقاد، طالبات نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ثقافتی میلے کا انعقاد، طالبات نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے
January 31, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز )   دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں چاروں صوبوں کی ثقافت ایک ہی چھت تلے یکجا ہو گئی ۔  کلچرل میلے میں طالبات نے تمام صوبوں کے ملبوسات زیب تن کرکے نہ صرف ایک قوم ہونے کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ ثقافتی روایات سے بھی روشناس کروایا ۔

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جاری ثقافتی میلے میں طالبات نے مختلف صوبوں کی ثقافت کو ایک ہی لڑی میں پرو دیا ۔ رنگا رنگ میلے میں طالبات نے ہر صوبے کے ثقافتی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر رقص کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

پنجابی لباس، سندھی اجرک، بلوچی پوشاک اور پختون اقدار سے ہم آہنگی  کیلئے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے ۔  طالبات نے پاکستانی ثقافت کے ساتھ ایرانی کلچر سے بھی خوب آشنائی کروائی ، کلاسیکل موسیقی پر رقص کے شاندار مظاہرے نے شرکاء کو بھی گرویدہ کر لیا۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دیکھانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔

چاروں صوبوں کے ثقافتی امتزاج سے مزین یونیورسٹی آف فیصل آباد کا یہ میلہ ہر صوبے کے نرالے رنگوں کو بھرپور انداز سے اجاگر کر رہا ہے۔