یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ اور حضرت رقیہ کے یوم وصال پر سیمینار
فیصل آباد(92نیوز)یونیورسٹی آف فیصل آباد میں دختر رسول حضرت فاطمہ اور حضرت رقیہ کے یوم وصال پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے دونوں کی حیات طیبہ پہ روشنی ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف فیصل آباد سلیم کیمپس میں شعبہ اسلامیات کی جانب سے دختر رسول حضرت فاطمہ اور حضرت رقیہ کے یوم وصال پر سیمینار منعقد کیا گیاجس میں مقررین نے رسول ﷲ کی دونوں صاحبزادیوں کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان خواتین اگر حضرت فاطمہ زہرا اور حضرت رقیہ کی گزاری گئی سادہ زندگی پر عمل پیرا رہیں تو دنیا و آخرت میں کامیابیاں ان کے قدم چومیں گی ۔
اس موقع پر طالبات کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی اور اس پر نور محفل میں نعت خوانی بھی کی گئی ۔