Monday, October 3, 2022

یونیورسٹی آف فیصل آباد کی طالبہ ارم اسرارنے چھ گولڈ میڈل حاصل کرلئے۔

یونیورسٹی آف فیصل آباد کی طالبہ ارم اسرارنے چھ گولڈ میڈل حاصل کرلئے۔
فیصل آباد(ویب ڈیسک)سونا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہےلیکن  یونیورسٹی آف فیصل آباد کے کانووکیشن میں ارم اسرارکے خوابوں کی تعبیربہت ہی خوبصورت حقیقت بن گئی ۔ ارم نے ایک نہیں دو نہیں چھ گولڈمیڈل حاصل کئےجبکہ تقریب میں کئی طلبا نےایک سے زائد گولڈ میڈل جیتے۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد کے چوتھے کانووکیشن پر یہ خوش نصیب طالبہ ہیں  ارم اسرار۔ ارم اسرار نے ایم بی بی ایس کے ہرسال پہلی پوزیشن حاصل کی اور اکٹھے پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ ایک اضافی گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ارم اسرار کا کہنا تھا کہ  والدین کی دعاوں نے ان کے خوابوں کو  خوبصورت حقیقت میں بدل دیا۔ اس شاندار کامیابی پر صرف ارم ہی نہیں ان کے شوہر بھی نہایت خوش تھے۔