Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  یونس خان کے بلے سے جاوید میانداد کا ریکارڈ پاش پاش  

   یونس خان کے بلے سے جاوید میانداد کا ریکارڈ پاش پاش  
October 13, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی طر ف سے ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان نے جاوید میانداد کا زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا سہرا جاوید میانداد کے سر تھا لیکن یونس خان نے ان کے اس ریکارڈ کو 102ٹیسٹ کھیل کر توڑ دیا جس کو انہوں نے 124ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنے نام کیا تھا ۔ انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یونس خان کو جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑںے کےلئے 19رنز درکار تھے کہ انہوں نے چھکا مار کر اس سنگ میل کو عبور کر لیا ۔ جاوید میانداد نے 124میچوں میں 8832رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق کپتان انضمام الحق تھے ،ان کے سکور 8830تھے ۔ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ ڈیبیو سنچری کرنے والے یونس خان نے گزشتہ دورہ آئی لینڈرز میں چوتھی اننگز میں 5سنچریز کا منفرد ریکارڈ حاصل کر کے سنیل گواسکر ،رکی پونٹنگ ،رام نریش سراوان ،گریم سمتھ جیسے اسٹارز کو بھی پیچھےدکھیل دیا ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔