Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

    یونس خان کی کرکٹ اورفٹنس نوجوانوں کےلئےقابل تقلیدہے:چیف سلیکٹر

      یونس خان کی کرکٹ اورفٹنس نوجوانوں کےلئےقابل تقلیدہے:چیف سلیکٹر
October 13, 2015
لاہور(92نیوز)یونس خان کی جانب سےسب سےزیادہ رنز بنانے پر چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ  یونس خان کی  کرکٹ اور فٹنس نوجوانوں کیلئے قابل تقلید ہے،امید ہے وہ  جلد  دس  ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق یونس خان نے جاوید میانداد کا 20 سال پہلے ٹیسٹ کیرئیر میں بنایاگیا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزکا سنگ میل چھکا لگا کر توڑا۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ان کی ٹیسٹ کرکٹ اور فٹنس کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد 10 ہزار رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نا م کر لینگے ، چیف سلیکٹر نے  نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ بیٹنگ اور فٹنس دونوں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں ۔ فاسٹ بائولر محمد عرفان نے یونس خان کے کھیل اور رویہ کو سب کے لئے مثالی قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سے ہمیشہ سیکھتے ہیں ۔ یونس خا ن کو 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے لئے ابھی ایک ہزار رنز سے زائد کی ضرورت ہے لیکن ان کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے یہ کہاجاسکتاہےکہ 2016میں ٹیسٹ کھیلےتو یہ ریکارڈ بھی ان کے نام ہوگا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔