Saturday, July 27, 2024

یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر سینئراور جونیئرزکرکٹرز نےانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا

یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر سینئراور جونیئرزکرکٹرز نےانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا
April 8, 2017
    کراچی(92نیوز)یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر سینئر اور جونیر کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین،، کسی نے بے داغ  کیر یئر پر مبارکباد دی تو کوئی شخصیت کے گن گاتا نظرآیا۔ تفصیلات کےمطابق ایک طویل عرصے بعد کسی قومی کر کٹر کو شان کے ساتھ رخصت ہوتے دیکھا والدہ کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر تھے تو کرکٹرز کی زبان پر یونس کی تعریف۔ جونیرز کا کہنا تھا کہ کیریئر کے ہر موڑ پر یونس خان کی مدد ہمیں حاصل رہی۔ یونس خان کی زندگی کے اس اہم فیصلے کے موقع پر ان سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس بات کا ثبوت تھی کہ یونس خان لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا جانتے ہیں۔