یونس خان ڈی ہائیڈریشن کے باعث ہسپتال منتقل

کراچی(92نیوز)پاکستانی کرکٹر یونس خان کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت پر کراچی کےہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹر یونس خان کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت پر کراچی کےلیاقت نیشنل ہسپتال لایا گیا،جہاں ڈاکٹرز نےانہیں چیک اپ کےبعد داخل کرلیا،ڈاکٹرز کے مطابق یونس خان کو ایک دو روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔