Saturday, July 27, 2024

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے
April 24, 2017
  لاہور(92نیوز)اور آخر کار یونس خان نےوہ  کر دکھایا، جو کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی نہ کرسکا مایہ ناز بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے یونس خان نے  ایک سو سولہویں میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کےمطابق یم کی آن بان شان ۔۔۔ یونس خان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،،،، ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ یونس خان  بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو سب نگاہیں تھیں  یونس خان پر کہ کب وہ  تئیس رنز بنا کر تاریخی سنگ میل عبور کریں اوریہ ہیں وہ لمحات  جب عظیم بلےبازنےیہ کر دکھایا۔ یونس خان  ٹیسٹ میں دس ہزار رنز بنانےوالے چھٹے ایشین اور دنیا کے تیرہویں کرکٹر ہیں ۔   یونس خان  نے  تاریخی اعزاز کا کریڈٹ فیملی اور مداحوں کو دیا اس موقع پر یونس خان اپنے دوست آنجہانی باب وولمر کو بھی نہ بھولے۔ جب جب ٹیم کو ضرورت ہوئی یونس خان چٹان کی طرح ڈٹے رہے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے  دس ہزار رنز بنانا یونس خان کا وہ کارنامہ ہےجو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ویل ڈن یونس خان۔