Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والا اپنا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والا اپنا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا
July 12, 2017

کراچی (92 نیوز) لیجنڈ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والا اپنا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا۔

کہتے ہیں پی سی بی سینیئرز کو عزت دے۔ یونس خان نے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی بھی تردید کردی۔

صاف گو یونس خان گو کر کٹ سے ریٹائر یو چکے ہیں مگر صاف گوئی سے باز آنے والے نہیں کراچی مین ٹی ایس ایف کے زیر اہتمام تقریب میں اپنا وہ بیٹ عطیہ کردیا جس سے دس ہزار رنز بنائے۔

جب سوال جواب کی باری آئی تو بولے پی سی سینئرز کی عزت کرئے دس ہزار رنز کوئی ہوا میں نہیں بنائے۔

چمپیئنز ٹرافی کی فتح پر وزیر اعظم نے ٹیم کے ساتھ ساتھ یونس خان مصباح اور شاہد آفریدی کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا مگر پی سی بی کے ناروا رویے کو دیکھتے ہوئے ایک کروڑ روپے سیٹیزن فاونڈیشن، ایدھی ٹرسٹ اور انڈس اسپال کو دے ڈالے۔چمپیئنز ٹرافی کی قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔

یونس خان ٹی ٹوننٹی ورلڈ کپ دوہزار نو کے فاتح ٹیم کے کپتان ہیں۔اور ٹیسٹ میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے واحد پاکستانی۔ مگر پی سی بی نے ابھی تک لیجنڈ کر کٹر کے لئے کسی انعام اورتقریب کا اعلان نہیں کیا۔