یونس خان نے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی خواہش ظاہر کردی

ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسینئر بلے باز یونس خان نے ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کپتانی چھوڑ کر غلطی کی۔
ایڈیلیڈمیں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہناتھا کہ آئرلینڈ کے خلاف بہتر کاردکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے۔
یونس خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب وہ ٹیم کو چھوڑیں تو ٹیم بہتر پوزیشن میں ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملا وہ ٹیم کے لئے کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے سے خود اعتمادی بڑھی ہے جبکہ وہ آئرلینڈ کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔