Saturday, July 27, 2024

یونان : ہزاروں افراد کا نئے ٹیکس اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

یونان : ہزاروں افراد کا نئے ٹیکس اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج
May 9, 2016
ایتھنز(ویب ڈیسک)یونان میں ہزاروں افراد نے نئےٹیکس اور پنشن اصلاحات کےخلاف احتجاج کیا پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنے کیلئےآنسو گیس  کی شیلنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق وسطی ایتھنز میں ہزاروں افراد پارلیمنٹ کےباہرجمع ہوگئے اورانہوں نےنئےٹیکسوں اورپنشن اصلاحات کےخلاف سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج کیا۔مظاہرین کو منتشر کرنےکےلئےپولیس نےآنسوگیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین  اور مشتعل ہوگئےاورانہوں نےپولیس پرپٹرول بم ،کرسیاں اورپتھرپھینکناشروع کردیئے۔ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپوں میں کئی مظاہرین اورپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔