Sunday, October 2, 2022

یونان پولیس نے کنٹینرز سے 41 غیر ملکی برآمد کر لئے

یونان پولیس نے کنٹینرز سے 41 غیر ملکی برآمد کر لئے
ایتھنز( 92 نیوز) یونان کی پولیس نے ریفریجریٹڈ کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران 41 غیر ملکی تارکین وطن کو برآمد کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے شمالی یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں سے 41 تارکین وطن برآمد کیے جن میں زیادہ تر افغان نژاد ہیں۔ پولیس کے مطابق  کنٹینرمیں موجود 7 افراد کو سانس لینے میں پریشانی کا سامنا تھا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ،  پولیس نے کنٹینر کےڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس  کا تعلق جارجیا سے ہے۔ حال ہی میں انگلینڈ میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔