Friday, October 7, 2022

یونان میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کا پاکستانیوں سمیت سیکڑوں مظاہرین پر لاٹھی چارج

یونان میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کا پاکستانیوں سمیت سیکڑوں مظاہرین پر لاٹھی چارج
سکوپی(ویب ڈیسک)مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے تارکین  وطن   کا صبر جواب دے گیا یونان میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے پاکستانیوں  سمیت  سیکڑوں  مظاہرین  پر لاٹھی  چارج  کیا۔ تفصیلات کےمطابق یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر بے یارو مددگار  تارکین وطن کئی ہفتوں سے  یورپ میں داخلے کے منتظر ہیں خون جما دینے والی سردی اور ٹینٹ میں مقیم  سیکڑوں افراد نے سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا تو مقدونیہ کی پولیس سے جھڑپ ہو گئی۔ پولیس نے  تارکین وطن پر آنسو گیس کی شیلنگ  کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  تارکین  وطن میں سے اکثریت کا  تعلق  پاکستان ایران اور مراکش  سے ہے۔ تارکین وطن مقدونیہ کے راستے مغربی یورپ میں داخل ہوناچاہتے ہیں۔