Wednesday, September 28, 2022

یونان میں تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلباء کا مظاہرہ پرتشدد ہو گیا

یونان میں تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلباء کا مظاہرہ پرتشدد ہو گیا
ایتھنز (92 نیوز) یونان میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلباء کا مظاہرہ پرتشدد ہو گیا، طالب علموں نے پولیس پر ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جواب میں طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور ڈنڈوں کو خوب استعمال کیا۔ سنٹرل ایتھنز میں یہ مظاہرہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور ان قانون کو بدلنے کے خلاف کیا گیا جس کے تحت پولیس یونیورسٹیوں میں نہیں جا سکتی۔ طلباء نے پولیس تشدد کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ پارلیمنٹ کے پاس چیزیں بھی پھینک رہے تھے۔