Sunday, October 2, 2022

یونان اور آسٹریا سے 19ڈی پورٹیز عدالت پیش

یونان اور آسٹریا سے 19ڈی پورٹیز عدالت پیش
اسلام آباد(92نیوز)یونان اور آسٹریا سے گزشتہ روز بے دخل کیے گئے 19 پاکستانیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے 8 پاکستانیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جبکہ 11 کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز یونان اور آسٹریا سے بے دخل کیے گئے 19 پاکستانیوں کو علاقہ مجسٹریٹ سینئر سول جج گلفام بٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ یہ پاکستانی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے جس پر عدالت نے 8 بے دخل پاکستانیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ باقی گیارہ کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ  گزشتہ روز یونان سے خصوصی طیارہ 49 بے دخل افراد کو پاکستان لایا گیا جن میں سے 30 افراد کو ایف آئی نے اترنے سے روک دیا تھا اور 19 پاکستانیوں کو اترنے کی اجازت دی تھی۔