Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے سے منایاگیا، ملک بھر میں دینی و سیاسی جماعتوں کی ریلیاں

یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے سے منایاگیا، ملک بھر میں دینی و سیاسی جماعتوں کی ریلیاں
February 5, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور،کراچی ،پشاور،کوئٹہ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں نے باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مظلوم کشمیریوں کا کشمیر کی آزادی اور خودمختاری تک ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ظلم کے ستائے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن لاہور میں دینی اور سیاسی جماعتوں نے الگ الگ ریلیاں نکالیں جلسے کئے اور کیمپ لگائے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے الحمرا ہال سے فیصل چوک تک ریلی نکالی تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکن بھی شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں پنجاب اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے کارکن بھارتی حکومت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگاتے رہے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ جماعت اسلامی نے مسجد شہدا کے سامنے جلسہ کیا سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر نے حکومت پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیردونوں ملکوں میں تعلقات بہتر نہیں ہو سکتےسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے بھی ماضی کی طرح کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے لگائے گئے کشمیر کیمپ میں کوریا سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔