Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم یکجہتی کشمیر، کوئٹہ کینٹ میں خواتین کرکٹ میچ کا اہتمام

یوم یکجہتی کشمیر، کوئٹہ کینٹ میں خواتین کرکٹ میچ کا اہتمام
February 5, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کوئٹہ کینٹ میں خواتین کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیف منسٹر الیون اور ایڈوائزر اسپورٹس الیون کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے چیف منسٹر الیون اور ایڈوائرز اسپورٹس الیون کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

چیف منسٹر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو 137رنز کا ہدف دیا، جسے ایڈوائز ر اسپورٹس الیون پورا نہ کرسکی اور 102رنز بنا کر ہی آوٹ ہوگئی۔

صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ بھی اس موقعے پر موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔