Saturday, July 27, 2024

یوم پاکستان کے موقع پر کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے مابین کشتی رانی مقابلے کا انعقاد

یوم پاکستان کے موقع پر کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے مابین کشتی رانی مقابلے کا  انعقاد
March 23, 2018

 کراچی (92 نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے مابین کشتی رانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

 مقابلے میں حصہ لینے والی کشتیوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ۔

 ایونٹ کے مہمان خصوصی  ڈی جی کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی جس سے پاکستان کوسٹ گارڈز اور ماہی گیروں  کے درمیان محبت اور حب الوطنی  کی روایت قائم رہے گی ۔  

 کیماڑی سے شروع ہونے والی ریس  میں  شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ کشتی رانی مقابلہ النور نامی کشتی نے جیتا جس کے ناخدا جاوید تھے ۔  

 کشتی رانی ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی  نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے  والوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے ۔