Saturday, July 27, 2024

یوم پاکستان کی چھٹی کا مزہ لینے کیلئے جڑواں شہروں کی باسیوں کا تفریحی مقامات کا رخ

یوم پاکستان کی چھٹی کا مزہ لینے کیلئے جڑواں شہروں کی باسیوں کا تفریحی مقامات کا رخ
March 23, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کی چھٹی اور موسم کا مزہ لینے کیلئے جڑواں شہروں کی باسیوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔

یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے شاندار پریڈ کے مظاہرہ سے لطف اندوز ہونے کے بعد شہریوں نے طویل ویک اینڈ کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔

 دامن کوہ کے حیسن مناظر سے لطف اندوز ہونے والے شہریوں کا کہنا تھا چھٹی اور موسم کا مزہ ایک ساتھ لینے کیلئے دامن کوہ بہترین مقام ہے ۔

 تفریحی مقام کی سیر ہو اور بچے پیچھے رہ جائیں ایسا کیسا ممکن ہے ۔

 شہریوں کا کہنا تھا دامن کوہ سے اسلام آباد کا نظارہ تفریح کے لمحات کو یادگار بنا دیتا ہے ۔