Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم پاکستان پر نریندر مودی کا وزیراعظم نوازشریف کو مبارکبادی خط

یوم پاکستان پر نریندر مودی کا وزیراعظم نوازشریف کو مبارکبادی خط
March 23, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔ بھارتی وزیراعظم اپنے خط میں کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جامع مذکرات کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں وزیر اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی گئی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے خط میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن ماحول میں دوطرفہ مذکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ نریندرمودی نے خط میں وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے جوابی خط میں مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیر سمیت دیگر معاملات مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔