Friday, December 2, 2022

یوم پاکستان پر ملک بھر کے ثقافتی فلوٹس بھی داد وصول کرتے رہے

یوم پاکستان پر ملک بھر کے ثقافتی فلوٹس بھی داد وصول کرتے رہے
اسلام آباد(92نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے ثقافتی فلوٹس بھی لوگوں کی داد وصول کرتے رہے۔ اس موقع پرعلاقائی نغموں نے لوگوں کا جوش گرمانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یوم پاکستان پریڈ میں ملک کے ثقافتی فلوٹس بھی شریک رہے۔ سب سے پہلے آزاد کشمیر کا ثقافتی فلوٹ سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرا اس کے بعد بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے ثقافتی فلوٹس نے بھی سلامی پیش کی۔ ان تقافتی فلوٹس کی خاص بات یہ رہی کہ پہلی مرتبہ سائنسی فلوٹ بھی یوم پاکستان پریڈ میں شامل کیا گیا۔