یوم پاکستان عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم امن، یکجہتی اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
صدر مملکت ممنوں حسین نے کہا ہے کہ کہ آج کا دن عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، تمام اختلافات بھلا کر ملک دشمن عناصر کے خلاف اکھٹا ہونے کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس بات کا اعادہ کیے ہوئے ہے کہ ہم وطن عزیز کی سربلندی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو بیرونی خطرے لاحق ہیں، ملک دشمن عناصر پاکستان کی بقا کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت وطن عزیز کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔