یوم پاکستان:نریندرمودی کا نوازشریف کو نیک خواہشات کاخط

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تئیس مارچ کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارک باد دی ہے۔
مودی کا کہنا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل باہمی بات چیت سے ممکن ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سےتئیس مارچ کے حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب کولکھے گئے خط میں نیک خواشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے خط میں امید ظاہر کی ہےکہ کشمیر سمیت خطے کے تمام دوطرفہ تنازعات دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔