Saturday, December 3, 2022

یوم عاشور پر لاہور کو خون میں نہلانے کے منصوبہ ساز دبئی سے گرفتار

یوم عاشور پر لاہور کو خون میں نہلانے کے منصوبہ ساز دبئی سے گرفتار
دبئی (92نیوز) دبئی میں گرفتار کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو انٹر پول نے پاکستانی پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ گرفتار دہشت گرد دس محرم کو لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ملک اسحاق گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں میں پچیس لاکھ روپے سر کی قیمت والا ملزم ہارون رشید بھٹی بھی شامل ہے۔ ملزموں کو ملک واپس لانے کیلئے ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی سربراہی میں ٹیم دبئی پہنچی جہاں انٹر پول نے ان پانچوں دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار دہشت گرد آج شام ساڑھے پانچ بجے بذریعہ ہوائی جہاز لاہور لائے جائیں گے جس کیلئے لاہور ائیر پورٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات کردئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے دہشت گردوں کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔