Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم دفاع پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کےسلسلے میں جےایف تھنڈر اور ایف سولہ کی ریہرسل جاری

یوم دفاع پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کےسلسلے میں جےایف تھنڈر اور ایف سولہ کی ریہرسل جاری
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)یوم دفاع پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں پاک فضائیہ کے  جے ایف 17تھنڈر، ایف 16 اور معراج طیاروں کی ریہرسل جاری ہے اسلام آباد کی فضاوں میں بھرپورمہارت کا مظاہرہ کرتے شاہین شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہوگرم رکھنے کا ہے اک بہانہ، جنگ ستمبر 1965 میں بھارتی افواج کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دینے والے پاک فضائیہ کے شاہین صفت مجاہدوں کی دھاک آج تک بھارتی افواج پر قائم ہے۔ اس ہیبت کو قائم رکھنے کیلئے ہر سال یوم دفاع کے موقع پر شاہین پاک فضاوں میں اپنی مہارت کا اس انداز میں لوہا منواتے ہیں کہ دشمن کانپ اٹھتا ہے۔ یوم دفاع کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد کی فضاوں میں شاہینوں کی پروازیں ایک بار پھر ستمبر 65 کی یاد تازہ کر رہی ہیں تو ایل او سی ورکنگ باونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے عوامی جذبات میں بھی وہی طلاطم دیکھنے کو مل رہا ہے۔