Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم آزادی کاجشن منانے کے ٹریلرزسامنے آگئے

یوم آزادی کاجشن منانے کے ٹریلرزسامنے آگئے
August 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) یوم آزادی کاجشن منانے کے ٹریلرزسامنے آگئے،سڑکوں کے کنارے لگے اسٹالز پرچھوٹے بڑے پرچموں کی بہاربڑے جشن  کے بڑے پروگرام کی جھلک دکھانے لگی ہے ۔ چودہ اگست کوایک بارپھرآزادی کابڑا جشن ہوگا،جس کی جھلک سڑک کنارے اسٹالز پر لہراتے پرچموں سے نظرآتی ہے ۔ سبزاورسفیدرنگ کے ہیٹ،قومی پرچم کے رنگ کی چوڑیاں،کھلونے ،ہیئربینڈ اور دیگراشیامیں پاکستان کے سارے رنگ نظرآتے ہیں ۔ جشن کی رنگارنگی  میں فیس  پیٹنگز کی رنگینیوں میں تمام رنگوں کی فیس پیٹنگزکرواکراضافہ کیا جارہاہے۔