Sunday, December 10, 2023

یوم الحاق کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر  میں ریلیاں نکالی گئیں

یوم الحاق کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر  میں ریلیاں نکالی گئیں
July 19, 2016
لاہور(92نیوز)یوم الحاق کشمیرپرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےمختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اورسمینارزکاانعقادکیاگیا،جن میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ اسلام آبادمیں سمینار سےخطاب کرتےہوئے سیاسی قیادت نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کل  یوم سیاہ منانے کیلئے لاہور سے آزادی کارواں اسلام آباد کی جانب  روانہ ہوگیا ہے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ اس موقع  پرسربراہ جماعت الدعوة حافظ سعیدکا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم ستم ڈھارہاہے لیکن عالمی برادری نوٹس نہیں لےرہی۔ ادھراسلام آبادمیں یوم الحاق کشمیرکانفرنس بلائی  گئی جس میں سیاسی قیادت نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نےواضح کیاکہ بھارت کے ساتھ دوستی اور دشمنی کشمیریوں  کےلئے ہونی چاہئیے۔ دوسری جانب لاہورمیں پیپلزپارٹی نے پریس کلب کے باہربھارت کےخلاف صدائے احتجاج بلندکی ،کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاجی اجلاس ہوا جبکہ  انجمن تاجران  نے کشمیری بھایئوں سے یکجہتی کے لئےسیمنارکااہتمام کیا۔ ملتان میں  وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں سیمینار منعقد کیااوراحتجاجی ریلی نکالی ۔مسلم  لیگ ن کے کارکنوں نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی طرح بھکر،لاڑکانہ، وہاڑی،سانگھڑ،گوادراورکھپرومیں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرےکئےگئے۔