Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم استحصال کشمیر پر کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی

یوم استحصال کشمیر پر کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) یوم استحصال کشمیر پر شہر شہر ریلیاں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

صوبائی وزرا، کورکمانڈر کراچی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس ریلی میں شریک ہوئے۔ شرکا نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی مظالم کےخلاف احتجاج کیا۔ وزیراعلی ہائوس میں پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرائے گئے۔

یوم استحصال کشمیر پر میرپور خاص میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان  اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ نوابشاہ میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے ریلی نکالی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جیکب آباد میں  دو ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔

گھوٹکی میں شہریوں  نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کے مرکزی چوراہے پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ لاڑکانہ، قمبر، دادو، ٹنڈومحمدخان سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں کی محبت میں ریلیاں نکالیں۔