Thursday, September 19, 2024

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ اور مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات ہوئیں

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ اور مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات ہوئیں
August 14, 2018
کراچی  ( 92 نیوز)یوم آزادی کے موقع پر مزارقائد اور مزاراقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریبات ہوئیں، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد جبکہ آرمی کے چاک وچوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ نیول اکیڈمی راہبر کے کمانڈنٹ کموڈور وقار محمد نے اعزازی گارڈز کا معائنہ کیا، لیفٹیننٹ کمانڈر نبیل نے  پریڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دیئے، پاک بحریہ کے4کیڈٹس مزارقائد کے اندر اور4باہر فرائض سرانجام دینگے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کو گورنرجنرل بننے کےبعد پہلی سلامی بھی پاک بحریہ نے پیش کی تھی۔ دوسری جانب لاہور میں مزاراقبالؒ پر پنجاب رینجرز سے آرمی کے چاک وچوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، جی او سی میجر جنرل شاہد محمود نے آرمی اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا، مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔