یوم آزادی کے موقع پر زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پر جوش

لاہور(92نیوز)یوم آزادی کے موقع پر زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پر جوش ہیں،بہت سے شہری اپنی گاڑیوں پرجشن آزادی کی سجاوٹ کرانے جاپہنچے۔
تفصیلات کےمطابق خاص دنوں کو اپنے اندازمیں منانا لاہوریوں کاخاصہ ہے ، جشن آزادی کوبھرپورانداز میں منانے کے لئے اپنی گاڑیوں کو سجالیاہے، کہتے ہیں یہ ہر سال ایسے ہی اپنی گاڑیوں کو تیار کر واکریوم آزادی مناتے ہیں،وہ کہتے ہیں چودہ اگست پاکستان کی آزادی کادن ہے،اس کی خوشیاں منانا ہمارا شوق ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی کوشش ہے کہ اس کی تیاری ہر کسی سے بڑھ کے ہو،خوشی کااظہاراپنی سواری کے ذریعے ہوتوکیابات ہے۔